مظفرگڑھ میں بیوی کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار شوہر تھانے پہنچ گیا

مظفرگڑھ(میڈیا92نیوزآن لائن) میں بیوی کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار شوہر قانونی کارروائی کے لیے تھانے پہنچ گیا۔

مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں کے رہائشی محمد شریف نے اپنی بیوی پر الزام لگایا ہے کہ اس نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر اس پر تشدد کیا اور اسے مارا پیٹا۔

محمد شریف کے مطابق اس کی بیوی اسے اکثر تشدد کا نشانہ بناتی ہے، اس لیے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اس حوالے سے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …