پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا سٹاف ہڑتال کے معاملے میں دو حصوں میں تقسیم ہو گیا

لاہور(ع ب سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا سٹاف ہڑتال کے معاملے میں دو حصوں میں تقسیم ہو گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز کی جانب 4نومبر کی ہڑتال کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پلرا انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہو گئے اراضی ریکارڈ سنٹرز کو تالہ نہیں لگنے دیں گے عوام الناس کو سروسز دی جائیں گی اعلامیہ جاری کر دیا، روزنامہ ”پاکستان“ کو ملنے والی معلومات کے مطابق صوبے بھر کے اراضی ریکارڈز سنٹرز کا سٹاف سروس سٹرکچر کی بحالی،

سروس رولز کی فوری منظوری اور تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کا ساتھ سڑکوں پر موجود ہے اراضی ریکارڈ سنٹرز یونین پنجاب کے صدر میاں شاہد سمیت دیگر عہدیداران کے زیر نگرانی پر7روز بعد پڑتال کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اراضی ریکارڈز سنٹرز مکان کی جانب سے 4نومبر کو مطالبات کی منظوری تک صوبے بھر کے اراضی ریکارڈز سنٹرز کو تالے لگا کر بند کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی اکثریت نے مخالفت کر دی ہے اور صوبے بھر کے اے ڈی ایل آرز کی جانب سے بھی واضح اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ 4نومبر کو ہونے والی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کو تالے نہیں لگنے دیں گے عوام الناس کو سروسز کی فراہمی بھی دیں گے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی اکثریت اس معاملے پر ڈی جی پلرا اور چیئرمین پلرا کے ساتھ کھڑی ہے اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف کی ہڑتال اے ڈی ایل آرز کی مخالفت کے باعث 2حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے اب 4نومبر کو اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تالہ بندی کی جائے گی یا سروسز کی فراہمی دی جائے گی یہ تو آنیوالا وقت ہی بتائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …