ریکوری اکٹھی کرنے میں سستی، بنیادی ذمہ داریوں میں غفلت ، پبلک انٹرسٹ کے کاموں میں تاخیر برتنے پر محمداصغر جوئیہ ریونیو افسران پر برس پڑے

لاہور(ع ب سے) ریکوری اکٹھی کرنے میں سستی، بنیادی ذمہ داریوں میں غفلت ، پبلک انٹرسٹ کے کاموں میں تاخیر برتنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمداصغر جوئیہ ریونیو افسران پر برس پڑے، دوران میٹنگ ضلع بھر کے ریونیو افسران کو قبلہ درست کرنے کی ہدایت کر دی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ کے آفس میں ہونے والی اس میٹنگ میں ضلع بھر کے ریونیو افسران شریک ہوئے دوران میٹنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ ریونیو افسران پر برس پڑے

اور ان کو وارننگ دی کہ وہ ریکوری اکٹھی کرنے کی پریکٹس کو درست کریں ، ادارہ پروگرام ہو یا وراثت، انتقالات کی تصدیق، عدالتوں میں زیر سماعت جوڈیشلی کیسز ہو یا ریونیو کورٹس میں سماعت کئے جانے والے کیس ان کے فوری حل کے لئے وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سنبھالیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے تمام ریونیو افسران کو انتباہ کیا کہ وہ اپنی اپنی قانون گوئی کی حدود میں آنیوالے تمام انتظامی کام، پبلک انٹرسٹ کے اقدام اور ریونیو کے معاملات کے ذمہ دار اور جواب دے ہوں گے سرکاری ریکارڈ پر پرائیویٹ عملے کی موجودگی کی ذمہ داری بھی ریونیو افسران پر عائد ہو گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اصغرجوئیہ نے واقع پیغام دیا کہ اپنی ذمہ داریوں کو قبول نہ کرنے اور بنیادی ذمہ داریوں کو نہ سنبھالنے والی ریونیو افسر اب گھر جائے گا۔

محکمہ ریونیو میں اس کیلئے کوئی جگہ نہ ہے اب میں برائے درست مانیٹرنگ بھی کروں گا، چھاپے بھی ماروں گا اور جواب طلبی بھی کی جائے گی اے ڈی سی آر لاہور کی جانب سے ریونیو افسران کو واضح اور دو ٹوک پیغام دیدیا گیا تاہم میٹنگ میں موجود ریونیو افسران کی کثیر تعداد نے اس میٹنگ کو روٹین کا حصہ قرار دیدیا اور کہا کہ اس طرح کی میٹنگیں پہلے بھی ہوتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …