چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی احمد علی خان دریشک نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی احمد علی خان دریشک نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی زیر صدارت پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایل آر اے۔ ممبر ٹیکسز۔ ڈویژنل کمشنرز۔ سابق کمشنر یسرب ہنجرا۔ ایڈوکیٹ وقار مشتاق طور و دیگر نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے کی جانب سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بریفنگ دی گئی اور 5 نکاتی ایجنڈہ پیش کیا گیا

بورڈ نے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پی ایل آر اے سٹاف کے سروس سٹرکچر اور مستقلی کے حوالے سےقوانین اور رولز کی مطابقت مین ایگزیکٹیو کمیٹی کی سفارشات منظور کر لیں گئیں۔ حتمی منظوری کے لیئے کیس حکومت کو بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …