نیب کا غیر قانونی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کیخلاف شکایات کا نوٹس

(میڈیا92نیوز آن لائن)غیر قانونی و غیر منظور شدہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کیخلاف نیب سرگرم،طلباءکا مستقبل داﺅ پہ لگانے والی مبینہ غیر قانونی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کیخلاف شکایات پر نوٹس، ترجمان نیب کے مطابق نیب لاہور میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کی بریفنگ ہوئی۔ نیب لاہور کی جانب سے پی ایچ ای ڈی حکام سے تمام غیر منظور شدہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ پی ایچ ای ڈی حکام کو ایک ماہ کے دوران تمام غیر منظور شدہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے خلاف بھرپور اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔ پی ایچ ای ڈی حکام کو تمام پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں غیر منظور شدہ مضامین کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تحریری طور پر نیب کو یقین دہانی کی ہدایت جاری کیں۔ بریفنگ میں عوامی سہولت کے پیش نظر ہدایت کی گئی ہے کہ منظور شدہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں اور مضامین کی مکمل تفصیلات ہیڈ آفس میں آویزاں کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …