نیا پاکستان پروگرام، 9 ہزار ملازمین کو اپارٹمنٹ دینے کا فیصلہ

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا 10واں اجلاس وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیرصدارت ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے شرکاکو گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کی قرعہ اندازی 30نومبر کو پی آئی ٹی بی کے ذریعے کروانے، سکیم میں آبادکاری کے فروغ کے لئے سکولوں اورہسپتالوں کے لئے مختص پلاٹوں کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کرنے ’ کمرشل پلاٹوں کی فروخت کی پالیسی منظورکرنے اورسکیم کے فیز ون کو جناح سیکٹر کا نام دینے سمیت متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں ایل ڈی اے (اربن ڈویلپمنٹ ونگ )، واسااور ٹیپا کے تقریباً ساڑھے نوہزار ملازمین کو وزیر اعظم عمران خان کے نیا پاکستان پروگرام کے تحت موضع ہلوکی میں اپارٹمنٹ تعمیر کر کے دینے اور ان کی لاگت آسان قسطوں میں وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دیگر سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو یہ سہولت مہیا کرنے کے لئے مجموعی طور پر 50ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …