پنجاب حکومت کا لاہور کے عجائب گھر کو رواں سال فنڈز کے اجرا سے انکار

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت کے تاریخی عجائب گھر کو رواں سال فنڈز کے اجرا سے انکارکردیا ہے۔

لاہورعجائب گھر انتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے پی سی 2 پر حکام بالا نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے دستاویزات واپس کردی ہیں، عجائب گھر کی بحالی اور اپگریڈیشن کے لیے انتظامیہ نے کنسلٹنی کے فنڈز مانگے تھے۔ عجائب گھرکی بحالی کے لئے نجی کنسلٹنیسی کمپنی سے اسٹڈی کرائی جانی تھی۔ لاہورمیوزیم ذرائع کے مطابق اجلاس میں پبلک بلڈنگ اور والڈ سٹی اتھارٹی کی موجودگی میں نئی کنسلٹینسی فرم کے حصول پراعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

تاریخی عجائب گھر کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے دس کروڑ روپے مختص ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے پی سی ٹومیں ترامیم اور یونیسکو سمیت والڈ سٹی کی اسٹڈی کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …