پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مراکز آج بھی بند،152سنٹرز ایک ماہ میں پانچویں بار بند ہونگے، ملازمین کا4نومبر کو دھرنا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 152اراضی ریکارڈ مراکز ایک ماہ میں پانچویں بار آج بھی بند رہیں گے، ملازمین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 4نومبر کو دھرنے کی دھمکی دے دی۔ اراضی ریکارڈ سنٹرز بند ہونے کی وجہ سے خزانے کو مجموعی طور پر 30کروڑ سے 35کروڑ روپے کا نقصان ہو گا۔

فرد اور انتقالات کے حصول کے لئے آنیوالے سائلین کو بھی انتہائی مشکلات کا سامنا رہے گا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ ملازمین کو اراضی ریکارڈ سنٹرز بند کرنے سے روکا جائے تاکہ مشکلات کم ہو سکیں۔

اتھارٹی میں 3000ملازمین ہیں، ان کے مطابق تنخواہوں میں گزشتہ تین سال سے اضافہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ کا کہنا تھا مطالبات پورے کرنے کے لئے کمیٹی بنا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …