سربراہ پاک فضائیہ کی کینیا کی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں

( میڈیا 92 نیوز آن لا ئن ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے موآئی ائیر بیس، نیروبی کینیا کے دورے کے دوران میجر جنرل فرانسس اوگولا، کمانڈر کینیا ائیر فورس سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے اُمورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کینیا فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کینین فضائیہ کو فوجی تربیت اور ہوابازی کے شعبہ جات میں تعاون کی پیش کش کی۔

سربراہ پاک فضائیہ کی کینیا کی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں: معزز شخصیات نے دونوں فضائی افواج کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں ا ئیر چیف کی بیس آمد پر کینیا فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ انہوں نے کینیا ائیر فورس کے زیرِ استعمال مختلف طیاروں کا معائنہ بھی کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ کی کینیا کی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں: قبل ازیں ائیر چیف نے کینیا کے اعلیٰ سول اور دفاعی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں جن میں مس ریچل عمامو (ڈیفنس کیبنٹ سیکریٹری)، جنرل سیمسن ماتھیتھی (چیف آف کینین ڈیفنس فورسز) اور لیفٹینینٹ جنرل والٹر راریا (کمانڈر کینین آرمی) شامل تھے۔ ان ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعاون اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے اُمورپر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …