24 برس بعد ’کنے کنے جاناں بلو دے گھر‘

(میڈیا 92 نیوزآن لا ئن ) 90 کی دہائی میں ابرار الحق کے شہرہ آفاق گانے’بلو دے گھر‘ نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور آج 24 برس بعد بھی یہ گانا اپنی مقبولیت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا۔

’بلو دے گھر‘ گیت 1995 میں پاکستانی پاپ اور بھنگڑا موسیقی کے معروف گلوکار ابرار الحق نے گایا تھا جسے خوب پزیرائی ملی تھی جس کا اب ریمیک کر کے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی دوسری قسط میں پیش کیا گیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو میں ’بلو‘ کے ریمیک نے جہاں 90 کی دہائی کے افراد کی 24 برس بعد یادیں تازہ کیں وہیں اس نے نئی نوجوان نسل کی دلچسپی بھی اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

اس گیت کا ریمیک پیش کرنے سے قبل ابرار الحق کا کہنا تھا کہ یہ گانا ان کے لیے ’گیم چینجر‘ تھا اور اب اس کو پیش کرنے کا انداز پرانا روایتی نہیں بلکہ پہلے سے مختلف ہے یعنی اسے آج کی ’بلو’ سمجھیں۔ ایسے میں کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں نئی بلو نے ٹکٹ بھی کٹادی اور لائن بھی بنا ڈالی۔ مداحوں کی جانب سے ’ ’بلو دے گھر‘ کو قابل ستائش ریمیک قرار دیا جارہا ہے جس پر دلچسپ تبصروں کا سلسہ جاری ہے۔ مجادلہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ ’1995 سے 2019 وقت گزرگیا لیکن کل بھی بلو زندہ تھی آج بھی بلو زندہ ہے‘۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کو معروف بینڈ وائٹل سائنز کے سابق رکن روحیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں جو اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے ابتدائی 6 سیزن پروڈیوس کرچکے ہیں۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا آغاز 11 اکتوبر سے کیا گیا ہے جس کی پہلی قسط میں اب تک حمد باری تعالی ’وہی خدا ہے‘، ’دم مستم‘، ’ماہی دیا جھونکا‘ اور ’رم پم‘ پیش کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …