مسلسل انجائنا کا درد، نوازشریف کو دل کے دورے کا بھی خدشہ

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لا ئن ) (ن) لیگ کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف کو مسلسل انجائنا کے درد کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خدشہ ہ ے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف شریف کو گزشتہ روز انجائنا کا مسلسل شدید درد ہوا جس کے بعد معالجین نے نشاندہی کی کہ نواز شریف کو دل کا دورہ پڑنے کے خطرات لاحق ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دل کی یہ تکلیف طبی اصطلاح میں ‘این اسٹیمی’ کہلاتی ہے جس کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو ایمرجنسی میں بلایا گیا ہے، طبی جانچ کے نتیجے میں نواز شریف کے دل میں اینزائمز (پروٹین مالیکیولز) کی تعداد زیادہ پائی گئی۔

ذرائع کے مطابق معالجین سابق وزیراعظم کے دل کی موجودہ تکلیف کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ دل کے عارضے میں پہلے سے مبتلا ہیں اور ان کے دو آپریشن ہو چکے ہیں۔ نوازشریف کی پلیٹیلیٹس میں بہتری دوسری جانب میاں نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد میں بہتری آئی ہے جس کے بعد ان کا پلیٹیلیٹس کاؤنٹ 30 ہزار ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ اسپتال منتقلی سے قبل سابق وزیراعظم کے خون کے نمونوں میں پلیٹیلیٹس کی تعداد 16 ہزار رہ گئی تھی جو اسپتال منتقلی تک 12 ہزار اور پھر خطرناک حد تک گرکر 2 ہزار تک رہ گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے پلیٹیلیٹس میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے اور انجائنا کی تکلیف کے حوالے سے بھی امراض دل کی ادویات شروع کر دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرشوکت خانم اسپتال کے سی ای او ڈاکٹرفیصل سلطان کوسروسز اسپتال بھجوادیا گیا تاکہ وہ وزیراعظم کو میاں صاحب کی صحت سے متعلق لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی مگر ان کی العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا معطلی تک رہائی ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …