ملتان: لڑکی کو جلاکر لاش نالے میں پھینک دی گئی

ملتان(میڈیا92نیوز آن لائن)ملتان میں گندے نالے سے ملنے والی لڑکی کی سوختہ لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔میڈیا کے مطابق ملتان کے علاقے پیر کالونی کے گندے نالے سے ایک 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جسے ریسکیو 1122 نے نشتر اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کو جلانے کے بعد نالے میں پھینکا گیا جس کی وجہ سے اس کی شناخت کرنا مشکل ہو گیا ہے تاہم کپڑوں سے اندازہ ہوا کہ لاش لڑکی کی ہے جس کی عمر تقریباً 15 سال کے لگ بھگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …