‘شریف خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا، زرداری کچھ ضرور دے گا‘

لاہور( میڈیا 92 نیوز آن لا ئن) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ آصف زرداری بانٹ کر کھاتے ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا لیکن کنجوس خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا کیونکہ نواز شریف اکیلا کھاتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ریلوے کی آمدن 180 ملین تک پہنچ گئی ہے، ہم نے اپنے اخراجات پر قابو پایا ہے، اب ہمارے پاس 183 پسنجر ٹرینیں اور 16 فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں۔ ریلوے پولیس کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان اس موقع پر شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر دی ہیں۔

آزادی مارچ پر گفتگوملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان زندگی کا بہت بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، آزادی مارچ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اجازت دی جائے گی اور ہم عدالت کی ہدایت کے مطابق آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کو تیار ہیں، اگر سپریم کورٹ کی ہدایت کو کسی نے کراس کیا تو قانون اپنی حرکت میں آئے گا، عدالت کے طے شدہ رولز کے مطابق آزادی مارچ آتا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے، سرحدوں پر کوئی خطرہ نہیں، آزادی مارچ کے چلمن کے پیچھے شرارتیں ہوسکتی ہیں۔ ’نوازشریف کی صحت جب خراب ہوتی ہے تو باہر کے دروازے کھل جاتے ہیں .نوازشریف سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ نواز شریف کو صحت دے، جب بھی ان کی صحت خراب ہوتی ہے تو باہرکے لیے دروازے کھل جاتے ہیں، آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں لیکن وہ روتا نہیں کہ میں مر گیا، اس نے جیلیں کاٹی ہیں، آصف زرداری بانٹ کر کھاتے ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا لیکن کنجوس خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا کیونکہ نواز شریف اکیلا کھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ جان چھڑاؤ ان کوجانے دو، کل بھی عمران خان سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر پہرہ دیں گے، اس ملک میں بچوں کے عقیقے کو سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ عمران خان انتشار اور خلفشار پھیلانے کی کوشش سے نکلیں گے اور اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …