حمزہ اور نیمل کے پیرس میں سیر سپاٹے

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)اداکار حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ پیرس کے دورے پر ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور سے رواں برس اگست میں شادی کی تھی جس کے بعد دونوں نے پاکستان کے خوبصورت مقامات کی سیر کی اور پھر اسپین چلے گئے۔حمزہ اور نیمل اب پیرس میں موجود ہیں جہاں ان کے سیر سپاٹے جاری ہیں۔نیمل خاور نے گزشتہ دنوں اسپین کے خوبصورت مناظر کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جسے مداحوں نے پسند کیا اور اب انہوں نے پیرس کے سیر سپاٹوں کی تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں۔

نیمل خاور نے فرانس کے شہر پیرس کے تاریخی مقام ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیمل ہاتھ میں تالا پکڑی ہوئی ہیں جس پر حمزہ اور ان کا نام لکھا ہوا جب کہ تالے پر دل بھی بنا ہوا ہے جو دونوں کی محبت کا اظہار کرتا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی اور حمزہ کی دو تصویریں بھی شیئر کیں جس پر مداحوں نے دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا۔خیال رہے کہ نیمل خاور نے شادی سے قبل فلم ’ورنہ‘ میں کام کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ سیریل ’انا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن شادی کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا اور اب وہ اپنے مصوری کے شوق پر متوجہ ہیں۔دوسری جانب جیو ٹی وی پر حمزہ علی عباسی کا ڈرامہ سیریل ’الف‘ قسط وار جاری ہے جسے پرستاروں کی جانب سے خوب پذیرائی موصول ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …