استعفے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فضل الرحمٰن، پوری قوت سے اسلام آباد پہنچیں گے، شہباز شریف

لاہور، سکھر (میڈیا92نیوز آن لائن)جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ استعفے سے پچھلے نہیں ہٹیں گے، ہماری ایک ہی بات ہے یہ ایک ناجائز حکومت ہے اور اسے گھر جانا ہوگا، ہم ہر انتہائی قدم کیلئے تیار ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت احتیاط کرے ، پورے ملک نے اسلام آباد میں مارچ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، ہمیں بھارت کے نام پر بلیک میل نہ کیا جائے، اپوزیشن کی اسمبلیوں سے اجتماعی استعفے کی تجویز زیر غور، فیصلہ مناسب وقت پر کرینگے، آزادی مارچ روکنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، مذاکرات کیلئے تیار،حکومت اوچھے ہتھکنڈے چھوڑدے، نواز شریف کچھ ہوا تو ذمہ داری حکومت ہوگی، فوج اور ریاستی اداروں سے تصادم نہیں چاہتے، کوئی ادارہ مارچ کے بیچ میں نہ آئے۔

جبکہ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان سے جان نہیں چھوٹتی ہم ان کی جان نہیں چھوڑینگے، 31؍ اکتوبر کو پوری قوت سے اسلام آباد پہنچیں گے، طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرینگے اور اپنے مطالبا ت رکھیں گے، نواز شریف کی ہدایات کے بعد اگلا لائحہ عمل قوم کو دینگے۔عمران نے کہا تھا اگر ڈالر ایک روپے مہنگا ہو تو حکمران چور ہے، انکے دور میں ڈالر کی قیمت میں50روپے اضافہ ہوا۔ دوسری طرف جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی نے کہاہے کہ پرویز خٹک اور صادق سنجرانی نے خود رابطہ کیا، تکلیف میں وہ ہیں اس لیے رابطے کر رہے ہیں، عمران خان کو جانا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری ایک ہی بات ہے یہ ایک ناجائز حکومت ہے اور اسے گھر جانا ہوگا، ملک میں آمرانہ حکومت ہے ان کے خلاف آواز اٹھانا جمہوری قوتوں کا حق ہے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ ہمیں میدان میں آکر جنگ لڑنی ہے ۔ آج بھی خواتین اساتذہ نے اسلام آباد میں مظاہرہ کیا تو ان پر تشدد کیا گیا ۔ ملک میں آمرانہ حکومت ہے ان کیخلاف آواز اٹھانا جمہوری قوتوں کا حق ہے ۔ ایک حد ہوتی ہے برداشت کی کب تک ہم برداشت کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حالت ایسی ہے کہ کچھ ہوا تو یہ حکومت ہی قاتل تصور کی جائے گی ۔ زرداری کو اب اسپتال لے جایا گیا ہے کئی ہفتوں سے انکی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ شاہد خاقان عباسی کو بھی پھانسی گھاٹ میں رکھا ہوا ہے ۔ یہ ذلت آمیز رویہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں کسی فسادی کو شامل نہیں کرینگے ۔ ہمارا راستہ روکا جا رہا ہے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ عدالت ہمیں احتجاج سے نہیں روک رہی انکی تیسری درخواست بھی مسترد ہو گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ آزادی کا احساس قوم کے ذہنوں میں ہے، عوام کے ووٹ پرکسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے، ہم عوام کی طاقت کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت کے نام پر بلیک میل نہ کیا جائے، وزیر اعظم عمران خان خودبیرونی ایجنٹ ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا دھرنا نہیں مارچ ہو گا، جس کی مدت زیادہ نہیں ہو گی، اتنا احتجاج کرینگے کہ کارکن تھک نہ جائیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ روکنے پر کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں ہو گا اور نا ہی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا ہمارے احتجاج پر نہیں عمران خان کیلئے مٹھائیاں بانٹے گا۔ عمران خان نے تو کشمیر کو بیچ دیا ہے۔ عمران خان تو الیکشن سے قبل مودی کو مبارکبادیں دیتے تھے۔ ہمیں انڈیا سے بلیک میل نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیر کے ماموں یا چاچو نہ بنیں، کشمیر کے محافظ ہم ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا اگر ڈالر ایک روپے مہنگا ہو تو حکمران چور ہے لیکن پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ڈالر کی قیمت میں50 روپے اضافہ ہوا، نواز شریف کو چوتھی مرتبہ موقع مل رہا تھا اگر موقع ملتا تو معاشی طور پر کوئی ہمارا مقابلہ نہ کر سکتا، جو ہونا تھا اب ہو گیا، نوازشریف کی جلد صحتیابی کیلئے پوری قوم دعا کریں۔

گزشتہ روز لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ میں پنجاب بھر کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ جس شخص نے ایٹمی پاکستان بنایا وہ آج گرفتار ہے۔ لوگ بھوکے مر رہے ہیں عمران خان کہتے ہیں ابھی صبر کریں۔ عمران خان نے سی پیک پر یو ٹرن لیا ہے۔ پوری قوم دعا مانگ رہی ہے کہ کب یوٹرن اور جھوٹے خان سے جان چھوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو 6 ماہ میں معیشت بہتر کر دونگا۔ میں نے کہا تھا کہ 6 ماہ بجلی لائیں گے 6 ماہ نہیں 4 سال میں آئی لیکن آئی تو سہی۔پی ٹی آئی کے تباہ کن دھرنے کے باوجود 12 ہزار میگا واٹ بجلی کے کارخانے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …