عوام روٹی چھوڑ کر زندگی بچانے والی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں، محمد اختر بٹ صدر پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن

(میڈیا92نیوز آن لائن)
پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر محمد اختر بٹ نے تحریری بیان میں کہا کے انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ثابت ھوا جس پر نہ تو چیرمین نیب اور نہ ہی وزیر اعظم پاکستان کے احکامات اثر انداز ھوسکے غریب عوام روٹی چھوڑ کر زندگی بچانے والی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں ادویات کی مصنوعی قلت ملٹی نیشنل کمپنیاں از خود پیدا کرتی ہیں اور. مشروط طور پر بعض میڈیسن کو دیگر سٹاک نکالنے کیلئے لازم قرار دیتی ہیں

اتنا سٹاک آپ یہ لیں گے تو اس کے ساتھ شارٹ میڈیسن آپ کو دی جائیں گی وہ بھی قلیل تعداد میں یہ وجہ ھے بعض میڈیسن کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کی جس کا خمیازہ کیمسٹوں اور عوام کو بھگتنا ہڑتا ھے در اصل یہ زمے داری ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ھے ان فارما کمپنیوں کیخلاف کاروائی کریں جو انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرکے جو دولت کی ھوس میں اندھے ھوکر انسانی زندگیوں سے کھیل رھے ہیں.

ایک تو تین سو فیصد ادویات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ اور اوپر سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مصنوعی قلت مرے کو مارے شاہ مدار) والی بات ھے ھم اس ملک کے موجودہ حاکموں سے اپیل کرتے ہیں غریب عوام کو زندہ رہنے کا حق دیں

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …