شاہد خاقان اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے مجرموں کی چکی میں

(میڈیا 92 نیوز آن لا ئن) مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے مجرموں کی چکی میں رکھا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی ٹرمینل کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔ سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سزائے موت کے مجرموں کی چکی میں رکھا گیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نا سزا یافتہ ہیں اور نا ہی مجرم بلکہ وہ قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے گیس کا بحران حل کیا۔ رہنما ن لیگ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ یقیناً چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …