اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار و سابق منگیتر آغا علی سے رشتہ ختم کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے جلد شادی کرنے کی نوید سنادی۔

(میڈیا 92 نیوز آن لا ئن) اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار و سابق منگیتر آغا علی سے رشتہ ختم کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے جلد شادی کرنے کی نوید سنادی۔

دیگر ڈراموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والی جوڑی سارہ علی خان اور آغا علی نے رواں برس راہیں جدا کی تھیں۔

آغا علی نے بہت سے انٹرویوز میں اداکارہ اور اپنے بریک سے متعلق بات کی لیکن سارہ ہمیشہ اس بات پر خاموشی اختیار کرتی رہیں۔ حال ہی میں سارہ نے اردو نیوز کو ایک انٹرویو میں اپنے سابق رشتے پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ آغا علی کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا اور وقت نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ "یہ سچ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن علی نے اس رشتے میں تمام حدیں پار کر دیں جس کے باعث مجھے بے حد تکلیف اور دکھ ہوا، میں اسے روک نہیں سکتی تھی یہی وجہ ہے کہ میں نے رشتہ ہی توڑ دیا۔”

بعدازاں سارہ علی خان نے بتایا کہ اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ والدین کی مرضی سے شادی کریں گی اور جلد ہی مداحوں کو اپنی شادی کی نوید سنائیں گی۔ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ "مجھے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں ان پروجیکٹس میں کام نہیں کرسکتی جس میں نمائش کرنی ہوتی ہے۔”

اداکارہ نے مزید کہا کہ "نہ ہی میں آئٹم نمبر میں پرفارم کرسکتی اور نہ ہی مختصر ملبوسات زیب تن کرسکتی کیونکہ یہ بالی وڈ کی نقل کرنا ہے اور اپنی ثقافت کو نظرانداز کرنا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …