وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور اسد عمر کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

کراچی(میڈیا92نیوز آ ن لائن) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور اسد عمر کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچنے کے بعد گورنر ہاؤس پہنچے جہاں ان کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم آج پیر صدر الدین شاہ کی سربراہی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد سے ملاقات کریں گے جب کہ وہ خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں آنے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان لاڑکانہ کے پی ایس 11 سے کامیاب ہونے والے جمیل سومرو سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اجلاس بھی ہوگا جس میں کراچی میں وفاق کے زیر انتظام چلنے والے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔کراچی کے بعد وزیراعظم حب روانہ ہوں گے جہاں وہ چین کے تعاون سے لگائے جانے والے 1320 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …