اداکارہ نے آغاعلی سے منگنی یا شادی کی خبروں کو رد کردیا ۔سارہ خان

لاہور (میڈیا92نیوز آ ن لائن) اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ محبت میں ایسا لگتا تھا کہ جسے میں نے پسند کیا ہے وہ مسٹررائٹ ہے تاہم وقت نے میرا فیصلہ غلط ثابت کر دیا اور شادی سے پہلے ہی ہمارے راستے جدا ہو گئے ،اداکارہ نے آغاعلی سے منگنی یاشادی کی خبروں کو رد کردیا ۔

سارہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آغاعلی کومیں نے پسند کیا تھاجو غلط فیصلہ ثابت ہوا، اب میں ارینج میرج کروں گی اور اس حوالے سے بہت جلد اپنے پرستاروں کو سرپرائز دینے والی ہوں۔ میں تو خاندانی انسان سے شادی کرکے گھر بسا لوں گی لیکن مجھے کھو کر آغا علی نے اپنا ہی نقصان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …