ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آ ن لائن)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے فرانس میں جاری اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ایف اے ٹی ایف نے اجلاس کے دوران پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ کی توثیق کی اور کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے قابل تعریف اقدامات اٹھائے ہیں۔

چین کی سربراہی میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستانی وفد وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں شریک ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے پر پاکستان اور ایران سرفہرست ہیں، پاکستان نے گزشتہ پیرس اجلاس سے اب تک بہت پیشرفت کی ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کی کارکردگی اور 4 ممالک کے تعاون کے ساتھ اسے بلیک لسٹ کیے جانے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے 40 میں سے 36 اہداف میں پیشرفت کی ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کی طرف توثیق کی گئی ایشیا پیسفک گروپ کی رپورٹ میں دہشت گردی اور کرپشن کیخلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا اور ممنوعہ تنظیموں کے اثاثے منجمد یا ضبط کرنے پر زور دیا گیا ہے۔رپورٹ میں منی لانڈرنگ میں ملوث بزنس اور پیشوں کی نگرانی موثر بنانے پر زور دیا گیا جبکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت کےخلاف اقدامات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قانونی نظام میں شفافیت رکھی جائے اور صارفین کا مکمل فنانشل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے۔بھارت کی پوری کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کرایا جائے، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ چند روز قبل اس خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …