پی ایل آر اے ملازمین کی ہڑتال کی حوصلہ شکنی، جائز مطالبات کے حق میں بھر پور کوشش کی یقین دہانی

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) پی ایل آر اے ملازمین کی ہڑتال کی حوصلہ شکنی جائز مطالبات کے حق میں بھر پور کوشش کی یقین دہانی۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی انتظامیہ کی جانب سے سٹاف کے جائز مطالبات کے حق میں بھر پور کوشش کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ تاہم ہفتہ وار ہڑتال کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کے پیش نظر ملازمین کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق۔ پی ایل آر کا تمام عملہ قانونی طور پر کنٹریکٹ ملازمین ہیں۔ جن کے لم سم پیکج پر قانون دائرہ کار میں رہتے ہوئے نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ عملہ کی فلاح کے پیش نظر ہیلتھ انشورنس کو یقینی بنانے کے لیئے بھی علی اقدامات کی گئے ہیں۔ تاہم ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے بہت سی قانونی پیچیدگیوں کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملازمتوں میں کوٹہ۔ فرد کے کمیشن کے حوالے سے ایگزیکٹیو کمیٹی اور ملازمین کے نمائندگان باہمی مشاورت سے تمام امکانات کا بغور جائزہ لے کر شفارشات مرتب کر رہے ہیں جو کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں فیصلے کے لیئے پیش کی جائیں گی۔ پی ایل آر اے انتظامیہ نے عوام کی جانب سے اراضی ریکارڈ سنٹر عملہ کے خلاف موصول ہونے والی غیر معیاری سروسز اور رشوت ستانی جیسی بیشتر شکایات پر میڈیا۔ ضلعی انتظامیہ اور حکومتی سطح پر عدم اطمینان کے اظہار کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ملازمین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ محض چند عناصر کے مضموم مقاصد اور ذاتی مفادات کے حصول کا آلہ کار نہ بنیں۔ بلکہ اپنے فرائض منصبی کی بہتر ادائیگی پر توجہ دیتے ہوئے عوام کے لیئے سروس ڈلیوری کو نا صرف بلا تعطل جاری رکھیں بلکہ بہتر بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …