’12 سال تک جمع کیے گئے سکوں سے والدہ کو سالگرہ کا تحفہ‘

بھارت(میڈیا92نیوز آن لائن)رام سنگھ کے جمع کیے گئے سکوں کا وزن 35 کلوگرام تھا جن کی مالیت 13 ہزار 500 بھارتی روپے تھی 17 سالہ نوجوان نے 12 سال تک جمع کیے گئے سکوں سے اپنی والدہ کو سالگرہ کا تحفہ دے دیا۔بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور سے تعلق رکھنے والا نوجوان رام سنگھ 5 سال کی عمر سے سکے جمع کرتا رہا اور 12 سال بعد اُن سکوں سے والدہ کی سالگرہ پر انہیں نئے فریج کا تحفہ دیا۔

نوجوان کے مطابق ’ہمارے گھر کا فریج پرانا اور خراب حالت میں تھا جبکہ والدہ بھی نیا فریج لینے کا ذکر کرتی تھیں جس پر میں نے 12 سال سے جمع سکوں سے والدہ کی سالگرہ پر فریج لینے کا فیصلہ کیا‘۔رام سنگھ کے جمع کیے گئے سکوں کا وزن 35 کلوگرام تھا جن کی مالیت 13 ہزار 500 بھارتی روپے تھی جبکہ اس میں 5 اور 10 بھارتی روپے کے سکے شامل تھے۔رام سنگھ کے مطابق ’اخبار میں فریج کا اشتہار دیکھنے کے بعد جب شوروم گیا اور فریج کی خریداری سکوں کے ذریعے کرنے کا کہا تو پہلے شوروم مالک نے انکار کردیا تاہم میرے سمجھانے پر وہ سکے لینے کیلئے تیار ہوگئے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے سکوں کو گھر میں مٹی کے برتن میں رکھا تھا، ان سکوں کو گننے میں 4 گھنٹے لگے‘۔رام سنگھ کا کہنا تھا کہ شوروم مالک نے صرف 5 اور 10 روپے کے سکے گننے میں مدد کی اور کہا کہ وہ والدہ کیلئے میری محبت اور جذبے کو سراہتا ہے۔نئے فریج کیلئے رام سنگھ کے جمع کیے گئے پیسوں میں 2 ہزار روپے کم تھے تاہم شوروم مالک نے نوجوان کے جذبے سے متاثر ہوکر اسے رعایتی نرخ پر فریج دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …