جیکب آباد کے نجی اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 4 نومولود جاں بحق

جیکب آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)جیکب آباد کے علاقے ٹُھل کے نجی اسپتال میں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے پر 4 نومولود جاں بحق ہو گئے۔نجی اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق چاروں نومولود انکیوبیٹر میں تھے، آکسیجن ختم ہونے پر دوسرا آکسیجن سلینڈر لگا رہے تھےکہ بچے انتقال کر گئے۔نومولود بچوں کے انتقال پر ورثاء نجی اسپتال کی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہو گئے۔

ورثاء کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ان کے بچے نجی اسپتال کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث جان سے چلے گئے لہذا اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نجی اسپتال کو سیل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ سجنرانی کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے دو روز میں واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …