مرغی کا گوشت 5 روپے فی کلو مزید بڑھ گیا۔ قیمت 218 روپے سے بڑھ کر 223 روپے فی کلو ہوگئی

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) برائلر کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ،مرغی کا گوشت 5 روپے فی کلو مزید بڑھ گیا۔ قیمت 218 روپے سے بڑھ کر 223 روپے فی کلو ہوگئی۔ واضح رہے گزشتہ روز برائلر کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ قیمت 209 روپے سے بڑھ کر 218 روپے فی کلو ہو گئی تھی ۔

مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ، سبزی منڈیوں میں بھی گراں فروشی جاری ہے ۔ پیاز 62 روپے کے بجائے 80 روپے کلو فروخت ،ٹماٹر 65 کے بجائے 70 روپے کلو بکنے لگے ۔ لہسن 228 کے بجائے 280 روپے کلو فروخت ہونے لگا، خریداری کیلئے آئے شہری پریشان ہوگئے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …