گرینڈ ہیلتھ الائنس مریضوں کو پریشان کرنے سے باز نہ آئے۔مسیحاؤں نے سڑک بند کر دی

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)ینگ ڈاکٹرز کی ڈھٹائی ، گرینڈ ہیلتھ الائنس مریضوں کو پریشان کرنے سے باز نہ آئے۔ جنرل ہسپتال کے باہر ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری ۔ مسیحاؤں نے سڑک بند کر دی، مریضوں کے ساتھ عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ٹریفک کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں۔ چونگی امرسدھو ، بینک سٹاپ ، نشتر کالونی تک گاڑیاں بمپر ٹو بمپر ۔ ماڈل ٹاؤن ، کلمہ چوک اور اطراف کی سڑکوں پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ۔

دوسری جانب میو ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ناکام ہے، مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل کہتے ہیں صبح سے اب تک 3500 سے زائد مریضوں کو چیک کیا جا چکا ہے ۔ میوہسپتال میں علاج کیلئے آنے والے مریض اورلواحقین مطمئن ہے کہتے ہیں ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے،سینئرڈاکٹرزبھی موجودہیں ،تمام ٹیسٹ بھی ہورہےہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …