میرا کی جیکولین فرنینڈس کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

دبئی(میڈیا92نیوز آن لائن)اداکارہ میرا نے دبئی میں منعقد ایک فیشن شو میں شرکت کی جہاں بالی وڈ اداکارہ جیکولین بھی موجود تھیں۔پاکستان کی نامور اداکارہ میرا اور بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایک ساتھ فیشن شو میں شرکت کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔رواں برس فلم ’باجی‘ میں اداکاری کے شاندار جوہر دکھانے والی اداکارہ میرا نے دبئی میں منعقد ایک فیشن شو میں شرکت کی جہاں بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بھی بطور شو اسٹوپر واک کی۔

اس موقع پر دونوں حسیناؤں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور فیشن شو پارٹی کو خوب انجوائے کیا۔پارٹی کی تھیم سفید تھی جس کے باعث دونوں نے ہی سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔فیشن شو میں اداکاراؤں نے ڈیزائنرز سمیت مخلتف شوبز شخصیات کے ساتھ تصاویر بنوائیں، اس کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ خوب رقص بھی کیا۔

دونوں شوبز اسٹارز کی ایک ساتھ لی گئی تصاویر اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہیں جس میں کیپٹن نوید بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میرا دبئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …