دنیا کی تاریخ میں بڑے دہشت گرد(حفیظ شہزاد ہاشمی)

آج وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کے سلگتے مسائل پر لب کشائی کی بلکہ دنیا کے متصادم نظریات مغرب کی سوچ اسلام مخالف اقدامات تعصب اور معاندانہ رویوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کشمیر کی بھرپور سفارت کاری کرکے مسلم امہ کے دل جیت لئے انہوں نے بہت پرمغز اور انقلابی تقریر کی اور اقوام عالم کو مبہوت کرکے رکھ دیا بہت مکمل اور مرصع خطاب تھا کاش اس خطاب میں دنیا کے سامنے اصل دہشت گردوں کی تاریخ بھی رکھ دیتے چہجائیکہ انہوں نے تامل جاپانیوں ودیگر کے حوالہ جات دئیے سو راقم نے تاریخ کے اوراق سے مدد لے کر عالمی دہشتگردوں کی فہرست مرتب کی ہے ملاحظہ کیجئے کشمیر میں آزادی کے پروانوں پر ظلم و بربریت قتل خونریزی بے گناہوں پر شقاوت اور درندگی مودی کی حیوانی جبلت کا شاخسانہ ہے
دنیا کی تاریخ میں کس نے سب سے زیادہ قتل کئے ھیں ؟
1- ھٹلر .
آپ جانتے ھیں وہ کون تھا؟
وہ عیسائی تھا ، لیکن میڈیا نی کبھی اسکو عیسائی دھشت گرد نہیں کہا.
2. جوزف اسٹالن.
اس نے بیس ملین (ایک ملین -دس لاکھ کے برابر) انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا ، جسمیں سے ساڑھے چودہ ملین بھوک سے مرے . کیا وہ مسلم تھا؟
3. ماوزے تنگ.
اس نے چودہ سے بیس ملین انسانوں کو مارا .
کیا وہ مسلم تھا؟
4. مسولینی .
چار لاکھ انسانوں کا قاتل ھے کیا وہ مسلم تھا؟
5. اشوکا .
اس نے کلنگا کی جنگ میں ایک لاکھ انسانوں کو مارا.
کیا وہ مسلم تھا؟
6-جارج بش کی تجارتی پابندیوں کے نتیجے میں صرف عراق میں پانچ لاکھ بچے مرے.
انکو میڈیا کبھی دہشت گرد نھیں کھتا .

آجکل جھاد کا لفظ سن کر غیر مسلم تشویش میں مبتلا ھوجاتے ھیں ، جبکہ جہاد کا مطلب معصوموں کو مارنا نھیں، بلکہ برائی کے خلاف اور انصاف کے حصول کی کوشش کا نام جھاد ھے .

چند اور حقائق :

1- پہلی جنگ عظیم میں 17 ملین لوگ مرے اور جنگ کا سبب غیر مسلم تھے .
2-دوسری جنگ عظیم میں 50-55 ملین لوگ مارے گئے اور سبب؟ غیرمسلم .
3-ناگاساکی پر ایٹمی حملے میں 2 لاکھ لوگ مرے اور اسکا سبب؟ غیر مسلم
4. ویتنام کی جنگ میں 500000 اموات کا سبب بھی غیر مسلم .
5-بوسنیا کی جنگ میں بھی پانچ لاکھ موتیں ھوئیں سبب. غیرمسلم .
6-عراقی جنگ میں ابتک ایک کروڑ بیس لاکھ اموات کا سبب بھی غیر مسلم.
7-افغانستان. فلسطین اور برما میں خانہ جنگی کا سبب؟غیرمسلم
8-کمبوڈیا میں تقریبا 300000 موتوں کا سبب بھی غیر مسلم .
خلاصہ یہ کہ :
کوئی بھی دھشت گرد مسلمان نہیں.
اور کوئی مسلمان دھشت گرد نھیں .
اور سب سے اھم بات یہ کہ بڑی تباہی پھیلانے والے کسی بھی ہتھیار کے موجد مسلمان نھیں .
اور آج مبینہ دھشت گردوں کے ھاتھ میں جو ہتھیار ھیں وہ کسی "اسلامی فیکٹری ” میں نھیں بنے .
ان حقائق کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہئے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …