مولانا فضل الرحمان کی پانچ ارب روپے کی دیہاڑی لگنے والی ہے،فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

لاہور (آن لائن) پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی لانگ مارچ کی مد میں پانچ ارب روپے کی دیہاڑی لگنے والی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پانچ ارب روپے کی ڈیمانڈ کی ہے، وہ لانگ مارچ کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے پہلے ہی کما چکے ہیں، اب ان کی پانچ ارب روپے کی دیہاڑی لگنے والی ہے، پی ڈی ایم کے جلسوں کی آڑ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اندر باہر ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز جیل میں موجیں کر رہے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کو اپنا سیاسی مستقبل ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …