لاہور کے شہری ریونیو سٹاف کے ہاتھوں ذلیل وخوار،ایڈمسٹریشن کا فقدان کھل کر سامنے آگیا

لاہور( عامر بٹ سے)اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سے بدتمیزی کا معاملہ ، ضلع لاہور میں ایڈمسٹریشن کا فقدان کھل کر سامنے آگیا. درجنوں پٹوارخانوں میں کام جاری تو درجنوں میں تالے لگا دئیے گئے. صوبائی درالحکومت کے محکمہ ریونیو نے اسسٹنٹ کمشنرساہیوال سے بدتمیزی پر کی جانے والی ہرتال کو دو حصوں میں تقسیم کردیا. ضلع لاہور کے پٹوار خانوں میں تعینات درجنوں پٹواری ایسے ہیں جہنوں نے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کے معاملے پر اپنا اتجاج ریکارڈ کروایا اور مفاد عامہ کیلئے عوام الناس کو فرد کا اجرا اور انتقالات کی تصدیق کیلئے بھی سروس مہیا کی جبکہ درجنوں پٹواری صاحبان ایسے بھی ہیں جہنوں نے اس معاملے پر مکمل طور پر ہرتال کرتے ہوئے پٹوار خانوں کو تالے لگا دیئے جس سے شہریوں کی کثیرتعداد خوار ہوتی ہوئی دکھائی دی. اس کے علاوہ رجسٹریشن برانچوں میں بھی رجسٹری محرر اور دیگر سٹاف نے تالے لگا کر مکمل ہرتال کیے رکھی اور عوام الناس گذشتہ تین روز سے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نظر آئے. قابل ذکر بات یہ ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ریونیو فیلڈ سٹاف پر مانیٹرنگ نہ ہونے اور اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطوں کے فقدان کے باعث گرفت کمزور دکھائی دی جس سے ضلع لاہور کی عوام کو گذشتہ تین روز میں ہونے والی خواری نے بیمار کردیا ہے. سخت سردی میں پٹوار خانوں کے باہر آنیوالے شہری گھنٹوں پٹواریوں اور رجسٹری محرروں کا انتظار کرتے ہوئے دکھائی دئیے اور شام تک انتظار کرنے کے بعد واپسی کی راہ لی. تین روز سے پٹوار خانوں اور رجسٹریشن برانچوں کے باہر آنیوالے شہریوں نے شدید اتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ مال کے ریونیو سٹاف کی اس پریکٹس کا نوٹس لیں یا تو انتظامی طور پر ہرتال کا نوٹیفکیشن جاری کروا دیں یا پھر عوام الناس کو مکمل سروس مہیا کی جائے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا مہرعبدلروف کا کہنا تھا کہ پبلک کو سروس مہیا کرنے کی ہر مکمن کوشیش جاری ہے اور ریونیو سٹاف کے حوالے سے جہاں ایسی شکایات آتی ہیں نوٹس لیکر ازالہ کروا جارہا ہے.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …