فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 کھلاڑی زخمی

لا ہور میڈیا92(آن لائن)
ویسٹ انڈیز میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں دو کالج ٹیموں کے دوران فٹبال میچ کھیلا جارہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک بجلی چمکی جس کے بعد 2 کھلاڑی اپنا سر پکڑ کر زمین پر گرگئے جس کے فوری بعد میچ روک دیا

آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے 2 کھلاڑی شدید متاثر ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ کھلاڑیوں کو سینے میں درد کی شکایت بتائی جاتی ہے تاہم کھلاڑیوں کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے3 مزید کھلاڑی بھی معمولی متاثر ہوئے تھے جنہیں گراؤنڈ میں ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …