چینی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، تین ملکی مذاکرات میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ نور خان ایئربیس بیس پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کا استقبال کیا۔

پاک، چین، افغان سہ فریقی مذاکرات کا تیسرا دور آج اسلام آباد میں ہوگا، مذاکرات میں چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ اپنے وفود کی قیادت کریں گے، مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات، افغان امن عمل، سیکیورٹی تعاون شامل ہے۔ انسداد دہشت گردی، ترقیاتی تعاون اور باہمی روابط کا فروغ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سہ فریقی مذاکرات کا مقصد معاشی ترقی اور امن و سلامتی کیلئے تعاون کا فروغ ہے، ان مذاکرات کا پہلا اجلاس 2017 میں بیجنگ جبکہ دوسرا، دسمبر 2018 میں کابل میں ہوا، سیاسی اعتماد سازی، ترقی و تعاون اور روابط کے فروغ کیلئے مذاکرات انتہائی اہم ہیں، ان مذاکرات سے تینوں ممالک کے مابین، یکساں مفاد کے امور پر زیادہ بہتر ہم آہنگی سامنے آئیگی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …