مشہور فوڈ چین نے عوام کے لیے ’جعلی چکن‘متعارف کرا دیا

لاہور(میڈیا92نیوز)کھانا ہر شخص نے کھانا ہے تاہم کھانا اگر لذیذ اور ذائقہ بخش ہو تو پھر کیا ہی کہنے۔دنیا بھر میں کھانے کے دلدادہ افراد ایسی جگہوں پر جانے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں مزیدار کھانا ملتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اچھا کھانا مہیا کرنے والی مشہور چینز نے دنیا بھر میں اپنے ریسٹورنٹس کھول رکھے ہیں۔کے ایف سی کا شماربھی دنیا بھر کی ایسی ہی فوڈ چینز میں ہوتا ہے جو اپنے کسٹمرز کو اچھا کھانا مہیا کرتے ہیں تاہم اب کی بار انہوں نے جعلی چکن تیار کر دیا مگر حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس جعلی چکن کو خریدنے کے لیے بھی کسٹمرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
دنیا بھر میں معروف فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی نے ایسا ‘فرائیڈ چکن’ متعارف کرایا ہے جو کہ حقیقت میں چکن ہے ہی نہیں۔
جی ہاں یہ پودوں پر مبنی چکن ہے یا یوں کہہ لیں کہ جعلی چکن ہے جس کا ذائقہ کمپنی کے مطابق اصل فرائیڈ چکن جیسا ہے، جس میں کمپنی کے مخصوص سرخ رنگ کو سبز سے بدل دیا گیا ہے۔کے ایف سی نے بیونڈ میٹ نامی کمپنی کے ساتھ مل کر یہ فیک فرائیڈ ‘چکن’ اصل انسانوں کے کھانے کے لیے پیش کیا ہے۔
جارجیا کے ایک ریسٹورنٹ میں ہی یہ فرائیڈ چکن فروخت کے یے پیش کیا گیا اور انسانوں نے حقیقی معنوں میں لمبی قطاروں میں لگ کر اسے خریدا اور 5 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں سب کچھ فروخت ہوگیا۔ویسے اس بات کا امکان تو بہت کم ہے کہ یہ سبزی والا ‘چکن’ یہ کمپنی دنیا بھر میں اپنے تمام ریسٹورنٹس میں متعارف کرائے کیونکہ اسے اصل گوشت کی ملاوٹ سے ملانے کا عمل کافی پیچیدہ ہے۔
اس کے لیے ایک الگ فرائیر ہوتا ہے اور اسی لیے محدود پیمانے پر ہی اسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس سے پہلے رواں سال امریکی کمپنی امپاسبل فوڈ نے ایسا برگر متعارف کرایا تھا جو تیار تو سبزیوں سے ہوتا ہے مگر اس کا ذائقہ بالکل گائے کے گوشت جیسا تھا۔ہمارے ملک میں تو جعلی دودھ اور دوائیوں سے لے کر بہت کچھ ملاوٹی سے بھی آگے کی کیٹگری میں بنایا جا رہا ہے تاہم اب اگر کے ایف سی کا جعلی چکن بھی کھانا پڑ گیا تو کیا فرق پڑ جانا ہے۔لگتا تو نہیں کہ یہ جعلی چکن پاکستان بھی آئے تاہم اگر آ بھی گیا توامید ہے عوام جعلی چکن کھانے کا مزا ضرور لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …