امریکا نے 98 فیصد مطالبات تسلیم کر لیے: افغان طالبان کا دعویٰ

دوحا(میڈیا92نیوز)دوحا میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے نویں دور کا آج پانچواں روز ہے۔
افغان امور پر گہری نظر رکھنے والے سینیئر صحافی مشتاق یوسفزئی کے مطابق طالبان ذرائع کے مطابق امریکا نے ان کے 98 فیصد مطالبات مان لیے گئے ہیں۔
سمجھوتے کے قریب ہیں، مسلمان اور آزادی پسند جلد اچھی خبرسنیں گے: افغان طالبان
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مکمل فائر بندی ہو گی، امریکی اور نیٹو افواج افغانستان میں اپنے آپریشنز روک دیں گے۔
طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے اور اس اعلان کے بعد افغان انٹرا ڈائیلاگ شروع ہوں گے۔
افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کا نام ’’اسلامی امارات افغانستان‘‘ رکھنا چاہتے تھے اور امریکا مان گیا کہ طالبان حکومت بنانے کے بعد افغانستان کا نام ’’اسلامی امارات افغانستان‘‘ رکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …