جارجیا کے شہری نے انگلی سے 200 ٹن وزنی کشتی کھینچ لی

جارجیا(میڈیا92نیوز)جارجیا سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر نے اپنے ہاتھ کی درمیانی انگلی سے سمندر میں کھڑی 200 ٹن وزنی بوٹ کو کھینچا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
اس شخص نے بھاری بھرکم بوٹ کو کھینچنے کے لیے سہارے کی غرض سے ایک سیڑھی کا بھی استعمال کیا جس سے اس نے اپنا توازن برقرار رکھا اور پانی میں کھڑی ٹنوں وزنی بوٹ کو 5 میٹر تک کھینچا۔
جارجیا کی ریکارڈ فیڈریشن نے اس کارنامے کو درج کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس ریکارڈ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …