ایپل کمپنی کا بانی اسٹیو جابز مرنے کے بعد مصر میں کیاکر رہا ہے

لاہور(میڈیا92نیوز) اسٹیو جابز 2011 میں کینسر کے باعث 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے مگر کچھ حلقوں کا ماننا ہے کہ ایپل کے بانی اب بھی زندہ ہیں اس طرح کے عجیب خیالات رکھنے والوں کو مزید تقویت اس وقت ملی جب حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اسٹیو جابز سے ملتے جلتے ایک شخص کی تصویر وائرل ہوئی۔اور یہ پہلا موقع نہیں جب کسی تصویر نے اسٹیو جابز کے زندہ ہونے کی افواہوں کو جنم دیا ہو، 2014 میں بھی برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کسی شخص کی تصویر ریڈیٹ پر پوسٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ہلچل نظر آئی تھی۔
بظاہر مصر میں لی جانے والی اس تصویر نے ہزاروں افراد کو چکرا کر رکھ دیا ہے جسے پہلے فیس بک اور پھر سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ پر شیئر کیا گیا۔
ور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ تصویر میں جو شخص ہے وہ واقعی اسٹیو جابز سے بہت ملتا جلتا ہے، یہاں تک کہ ننگے پیر بیٹھا ہوا ہے جو ایپل کے بانی کو بہت زیادہ پسند تھا۔تاہم اسٹیو جابز سے اسے الگ کرنے والی اس کی کلائی میں موجود گھڑی ہے کیونکہ انہوں نے کبھی ایپل واچ کو نہیں پہنا۔
جہاں تک ان کے زندہ ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کی بات ہے تو ان کا کہنا ہے کہ اس شخص کے بیٹھنے کا انداز اور مصر میں موجودگی ہمارے خیال کو درست ثابت کرتی ہے کیونکہ ایپل کے بانی کو مصر بہت پسند تھا۔کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر اسٹیو جابز زندہ ہوتے تو وہ کبھی بھی جلد متعارف ہونے والی ایپل واچ میں سرامکس کیسنگ پر خاموش نہیں رہتے۔اب یہ نامعلوم شخص جو بھی ہو مگر ایک ریڈیٹ صارف نے اسے کیرئیر بنانے کے لیے ایک زبردست خیال ضرور دیا ہے، اس نے لکھا ‘ ایپل اس شخص کی خدمات حاصل کرکے امریکا لائے اور مہم شروع کرے کہ اسٹیو جابز موت سے واپس لوٹ آئے ہیں، جو میک بک کی بورڈ کو ٹھیک کریں گے’۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …