یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

روس(میڈیا92نیوز)روس کے علاقے چیچنیا میں 30 ہزار نمازیوں کی گنجائش والی مسجد کا افتتاح چیچنیا کے سربراہ رمضان قدیروف نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی حکام نے شرکت کی۔سفید ماربل سے بنی خوبصورت مسجد کا نام حضرت محمدکے اسم مبارک پر رکھا گیا ہے اور اس میں 30 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ مسجد کے باغ میں 70 ہزار افراد بیک وقت عبادت کر سکتے ہیں۔
مسجد کے اندرونی حصے میں انتہائی خوبصورت انداز میں نقش نگاری کی گئی ہے اور قرآنی آیات کو کندہ کیا گیا ہے۔
چیچنیا میں شمالی کے علاقے میں قائم کی گئی مسجد کے صحن کو پھولوں اور خوبصورت فواروں سے سجایا گیا ہے۔
اس موقع پر چیچن سربراہ رمضان قدیروف کا کہنا تھا کہ یہ مسجد اپنے ڈیزائن، خوبصورتی اور انفرادیت کے اعتبار سے ایک شاہکار ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق 9 ہزار 700 اسکوائر میٹر پر موجود اس مسجد کو ایک ازبک انجینئر نے ڈیزائن کیا اور اس مسجد کی تعمیر میں خواتین نے بھی حصہ ملایا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …