امریکی صدر کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (میڈیا92نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں۔وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ جی سیون سمٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہو گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابقکے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔
امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے جی سیون سمٹ کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے۔ دوسری جاب فرانس نے بھی بھارت پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کیے جائیں۔ جی سیون اجلاس فرانس میں کل سے شروع ہوگا۔ کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں جو اس اجلاس میں شرکت کریں گے اور اب وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ مٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہو گی۔
دوس روز قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمسئلہ کشمیر پر ایک مرتبہ پھر سے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرانتہائی پیچیدہ مسئلہ ہے۔ وہاں مسلمان اور ہندو دونوں بستے ہیں مگر ان کی آپس میں نہیں بنتی تاہم میں کوشش کر رہا ہوں کہ اس مسئلے کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر میں نے پاکستانی اور بھارتی ہم منصب سے بات کی ہے جبکہ اس سلسلے میں اگلے ہفتے نریندر مودی سے ملوں گا۔ہفتے کو فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ اس معاملے کو اُٹھاؤں گا ۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بھرپور کوشش کروں گا کشمیر پر پاک بھارت کے درمیان ثالثی ہوجائے۔
دوسری جانب حریت قیادت نے آجمقبوضہ کشمیر میں کرفیو توڑ ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کشمیر میں نوجوان نماز جمعہ کے بعد تمام رکاوٹیں توڑ کر ریلیاں نکالیں گے۔ بھارت نے کشمیریوں کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ سرینگر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے دفتر تک مارچ ہو گا، جگہ جگہ چسپاں پوسٹرز میں حریت رہنماؤں نے شہریوں سے کرفیو توڑ کر نماز جمعہ ادا کرنے اور بھارتی قبضے کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …