عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بطور مینجنگ ڈائریکٹر استعفیٰ جمع کرادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کرسٹین لیگارڈ نے بتایا یورپین سینٹرل بینک کی صدارت کے لیے نامزدگی کے ساتھ ہی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں گی۔ان کا کہنا تھا ان کا استعفیٰ 12 ستمبر سے فعال ہوگا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ کرسٹین لیگارڈ کے مستعفیٰ ہونے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف بورڈ ان کے متبادل امیدوار کے بارے میں سوچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یورپین سینٹر بینک کے لیے میری نامزدگی کا عمل جاری ہے تاہم مذکورہ فیصلہ آئی ایم ایف کے مفاد میں لیا تاکہ بورڈ میرے بعد آنے والے امیدوار کا انتخاب کر سکے‘۔

واضح رہے یورپی رہنماؤں نے رواں ماہ کے آغاز میں کرسٹین لیگارڈ کے حق میں فیصلہ کیا کہ وہ بینک کے چیف ماریو دراگی کی جگہ نومبر کے میں بطور صدر ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ کرسٹین لیگارڈ کے حتمی فیصلے کے بعد ہی الگے مینجنگ ڈائریکٹر کے انتخابات کا عمل شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا مالیاتی پیکج حاصل کرنے کے لیے کرسٹین لیگارڈ سے متعدد ملاقاتیں ہوئی۔ جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی ملاقات کی تھی .

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …