مشرقی وسطیٰ نیا یورپ بننے جارہا ہے، سعودی ولی عہد

ریاض (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ نیا یورپ بننے جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، کویت، قطر اگلے پانچ سال میں بالکل تبدیل ہوں گے، اگر ہم اگلے پانچ سال میں کامیاب ہوگئے تو دنیا ہمارے نقش قدم پر چلے گی۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ سعودی عرب کی جنگ ہے یہ میری جنگ اور میں کامیابی کے بغیر مرنا بھی نہیں چاہتا ہوں۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ میں مشرق وسطیٰ کو بڑی طاقت کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں اور ہم یہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے۔

دوسری جانب لبنان کے تین سابق وزرائے اعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

لبنان کے سابق وزرائے اعظم میں نجیب میقاتی، فواد السنیورہ، تمام سلام شامل تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، برادرانہ تعلقات، خطے کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

شاہ سلمان سے ملاقات میں عرب ممالک میں لبنان کی سالمیت کی اہمیت، لبنان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …