عمران خان کے دورے سے متعلق سرکاری اطلاع نہیں،امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم اس حوالے سے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کرینگے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے یہ بات ایک نیوز کانفرنس میں بتائی –

مورگن اور ٹیگس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں وائٹ ہاوَس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی،تاہم وائٹ ہاوَس سے رابطہ کر کے تفصیلات حاصل کرکے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنا ضرور ہے عمران خان کے دورے سےمتعلق سرکاری طور پر نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان بھی جولائی کے تیسرے ہفتے میں امریکہ کے دورے پر جارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان بائیس جولائی کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی ۔

یہ بات پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتائی تھی۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے )کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پاکستان کے موقف کو تسلیم کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …