ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو ملاقات کی دعوت دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات اور کچھ اہم میٹنگز کے بعد وہ چینی صدر کے ہمراہ جنوبی کوریا جائیں گے۔

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے ڈی ایم زی بارڈر پر ملاقات کریں گے اور مصافحہ کریں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ناشتے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کم جونگ اُن سے ملاقات سے متعلق کہنا تھا کہ اگر وہ وہاں ہوں گے تو ہم دو منٹ کے لیے ایک دوسرے سے ملیں گے اور یہ بہت ہے۔

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے صدر کی پہلی ملاقات بھی ڈی ایم زی پر ہوئی تھی، دونوں ملکوں کے درمیان غیر فوجی علاقہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

صدر ٹرمپ جاپان میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کے بعد جنوبی کوریا روانہ ہوں گے اور وہ دو روزہ دورے پر سیئول جائیں گے جس کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بات کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …