ٹرمپ اور میلا نیا کااگلے ماہ یورپی ملکوں کا دورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلا نیا ٹرمپ اگلے ماہ یورپی ملکوں کا دورہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدار اور خاتون 5 جون کو آئرلینڈ کے وزیر اعظم کی دعوت پر آئرلینڈ جائیں گے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں پہلی مرتبہ آئرلینڈ کا دورہ کریں گے ۔
امریکی صدر کے یورپی ملکوں کے دورے میں برطانیہ اور فرانس کے ملکوں کا دورہ بھی شامل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ میں ملکہ برطانیہ اور برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ فرانس میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …