وزیراعظم عمران خان اور نریندرا مودی کی ملاقات متوقع

لندن (میڈٰیا92نیوز آن لائن) پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم ممکنہ طور پر اس سال جون کے ایک ہی ہفتہ میں لندن کا دورہ کریں گے جبکہ برطانوی حکام دونوں کے درمیان ملاقات کا انتظام کرنے پر غور کر رہے ہیں. وزیراعظم پاکستان عمران خان ممکنہ طور پر لندن کا سہ روزہ دورہ کریں گے اور کم از کم دو میچز میں پاکستانی ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔ وزیراعظم ہائوس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی حتمی پلان نہیں ہے مگر جون میں لندن کا دورہ وزیراعظم کے منصوبہ کا حصہ ہے۔ یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ برطانوی حکومت کے ذمہ داران اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک گفتگو کا آغاز کریں اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں، جس میں مقامی کشمیری نوجوانوں کی جانب سے پلوامہ میں حملے اور پاکستان پر بھارتی فضائی حملے کے بعد اضافہ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …