پاکستان کا نام امریکہ کے لیے خطرہ قرار دی جانے والی لسٹ سے نکال دیاگیا

لاہور (میڈیا92نیوزآن لائن)

دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں ہم امریکہ کے اتحادی ہونے کے باوجود بھی اس لسٹ سے اپنا نام نہ نکلوا سکے جس لسٹ میں ان ممالک کے نام درج ہیں کہ جن سے امریکہ یا امریکیوں کو خطرہ ہے۔ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ امریکی کونسل آن فارن ریلیشنز تھنک ٹینک نے پاکستان کا نام اس لسٹ سے نکال دیا ہے۔ افغانستان کی جنگ سے لے کر طالبان کے ساتھ محاذ تک ہر موقع پر پاکستان امریکہ کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا ہے .

دہشت گردی کی اس جنگ میں لاکھوں پاکستانیوں کی جان قربان ہونے کے علاوہ مالی طور پر بھی پاکستان کہیں پیچھے چلا گیا۔یہی نہیں بلکہ امریکہ کی اس جنگ میں ساتھ دینے کے بدلے دہشت گردی کا رخ پاکستان کی طرف ہو گیااور اس حوالے سے بھی پاکستان کو خاصے نقصان کا سامنا کرناپڑ ا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام دہشت گرد ملک کے طور پر لیا جانے لگا۔

امریکہ نے دہشت گردی کی جنگ میں اتحادی ہونے کے باوجود پاکستانیوں پر دباﺅ ڈالے رکھااور اس کا شمار اس ملک کے طور پر کیا جس سے امریکیوں کو خطرہ تھا۔یہی نہیں بلکہ انہوں نے امریکہ جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ وہ ہتک آمیز رویہ اپنایا کہ ساری دنیا نے ہمارا تماشا دیکھا۔ہم وہ وقت نہیں بھول سکتے جب پاکستان کے پرائم منسٹر شاہد خاقان عباسی کے ایئر پورٹ پر محض اس بات پر کپڑے اتروا کر تلاشی لی گئی تھی کہ وہ پاکستانی ہیں۔ یہاں تک پہنچی ہوئی صورت حال سے واپس اس سطح تک آ جانا کہ خطرناک ممالک کی لسٹ سے نام باہر ہو جانا یقیناً پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سے کم نہیں۔یاد رہے کہ 2019تاریخ کا وہ پہلا سال ہے جب امریکہ نے پاکستان کا نام خطر ناک ممالک کی لسٹ سے باہر نکالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …