طرابلس میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن میں 28 فوجی ہلاک ،92 زخمی ہوگئے

طرابلس(میڈیا92نیوز آن لائن )
لیبیا کی سرکاری فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کہا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں 28 فوجی ہلاک اور 92 زخمی ہوئے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ترجمان نے کہا کہ طرابلس آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے فوج کو ہرطرح کی سہولیات اور ضروری سامان فراہم کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں جنرل المسماری کا کہنا تھا کہ طرابلس لڑائی میں کسی فوجی کے لاپتا یا گرفتار ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے طرابلس کی قومی وفاق حکومت کی طرف سے بعض فوجیوں کی گرفتاری کی خبردوں کی تردید کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لڑائی میں 28 لیبی فوجی ہلاک اور 92زخمی ہوئے۔ ان میں سے 25 کو علاج کے بعد اسپتالوں سے نکال دیاگیا ہے جب کہ 5 انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔لیبی فوج نے طرابلس ہوائی اڈے کا کنٹرول مکمل طورپر اسنبھالنے کے بعد ہوائی اڈے پر موجود بعض عناصر کو حراست میں لیلیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مصرات کے ہوائی اڈے سے اڑنے والے طیاروں نے الغریانی کے مقام پر تین فضائی حملے کیے ہیں۔خیال رہے کہ لیبی فوج دارالحکومت طرابلس میں داعش اور القاعدہ سے منسلک شدت پسند گروپوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …