القدس فورس کا کمانڈر قاسم سلیمانی دہشتگرد ہے ، مائیک پومپیو

امریکا نے ہر اس تنظیم، ادارے یا فرد کے تعاقب کا مصمم ارادہ کر لیا ہے جو امریکیوں کی ہلاکت کا سبب بنا ہو، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن( میڈیا92نیوزآن لائن )
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم "القدس فورس” کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو "دہشت گرد” قرار دیا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر ایرانی پاسداران انقلاب (جس میں القدس فورس بھی شامل ہے) کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا۔ یہ فیصلہ اعلان کے 7 روز بعد نافذ العمل ہو گا۔ پومپیو نے باور کرایا کہ قاسم سلیمانی اور پاسداران انقلاب کا تعاقب اسی طرح کیا جائے گا جیسے کسی بھی دہشت گرد تنظیم کا کیا جاتا ہے۔
پومپیو کے مطابق قاسم سلیمانی اور اس کی فورس کے ہاتھوں پر امریکیوں کا خون ہے … اور امریکا نے ہر اس تنظیم، ادارے یا فرد کے تعاقب کا مصمم ارادہ کر لیا ہے جو امریکیوں کی ہلاکت کا سبب بنا ہو۔پومپیو کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم کا درجہ دینے سے امریکیوں کی جانوں کو تحفظ ملے گا اور مشرق وسطی میں زیادہ امن و استحکام پیدا ہو گا۔ انہوں نے زور دیا کہ "ایرانی پاسداران انقلاب کو کمزور کیے بغیر مشرق وسطی میں سلامتی ، امن اور استحکام کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا”۔پومپیو نے بتایا کہ ان کا ملک ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ حماس اور حزب اللہ جیسی ملیشیاں والا معاملہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب پوری دنیا میں ہلاکتوں اور قتل و غارت کی کارروائیوں کی ذمے دار ہے۔ علاوہ ازیں وہ عراقلبنان اور شام میں بھی دہشت گردی کو سپورٹ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …