چین میں مختلف اشیا پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی کا اعلان

بیجنگ( میڈیا92نیوزآن لائن )
چین نے مختلف اشیا پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ ٹیکس کے اعلامیہ کے مطابق اشیا خورد ونوش ، ادویات ، ٹیکسٹائیل کے علاوہ آئی ٹی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کم کر دی گئی ہے۔اشیا خوردنوش ، فرنیچر اور ادویات پر ٹیکس کی شرح 15فیصد سے کم کر کے 13فیصد کر دی گئی ہے اس کے علاوہ الیکٹرونکس ،کھیلوں کے سامان وغیرہ پر ٹیکس 25 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کردیا گیا ہے۔سرکاری ترجمان کے مطابق ٹیکسوں کی شرح میں کمی کا مقصد مقامی مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ افزائی اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …