انٹرنیشنلدلچسپ و عجیب

آسٹریلیا میں بارش نے تباہی مچا دی، مگرمچھ اور سانپ شہر میں داخل

آسٹریلیا(میڈیا92نیوزآن لائن) متاثرہ شہر ٹاؤنز ویل کو آفت زدہ قرار دےدیا گیا ہے،متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔کوئنز ویل کے شہر ٹاؤنز ویل میں بارشوں کے باعث بدترین صورت حال کا سامنا ہے،کئی علاقے زیر آب آنے سے 20 ہزار مکانات خالی کرائے گئے ہیں۔ٹاؤنزویل میں بارش اور سیلابی صورت حال کی وجہ سے اسکول اور دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں، زیر آب علاقوں میں لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ٹاؤنز ویل میں شدیدبارشوں کے بعد ڈیم کے دروازے بھی کھول دیئے گئے ہیں، سیلابی ریلے کے ساتھ رہائشی علاقے میں مگرمچھ اور سانپ بھی داخل ہو گئے ہیں جو لوگوں کی جانوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔کئی علاقوں میں سانپ اور مگر مچھ دیکھنے میں آئے ہیں، ادھر آسٹریلوی حکام نے بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Back to top button