ڈنمارک کی شہریت کیلئے ہاتھ ملانا لازمی

(نیٹ نیوز/میڈیا 92 نیوز) ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنےوالوں کوتقریب میں حکام سےہاتھ ملاناہوگا،ہاتھ نہ ملانےوالوں کوڈنمارک کی شہریت نہیں ملےگی۔برطانوی میڈیا کے مطابق دنمارک میں اس نئے قانون کی منظوری کے بعد بعض حلقوں کاردعمل سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں چہرہ چھپانےپرپابندی کاقانون پہلےہی نافذالعمل ہے۔نئی قانون سازی مسلمانوں کونشانہ بنانےکاعمل ہے،مسلمان خواتین غیرمردوں سےہاتھ ملانامعیوب سمجھتی ہیں۔کئی میئرزکی جانب سے بھی حکومت کےمنظورکردہ نئےقانون پراعتراض کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نئےقانون کےتحت ہمیں عوام کےخلاف استعمال کیاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …